بلوچستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہے چیف سیکٹری

0 222

کوئٹہ(امروز نیوز)
چیف سیکریڑی بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کہا ہے کہ بلوچستان امکانات اور مواقع کا صوبہ ہے جس میں سیاحت اور سرمایہ کاری نادر مواقع کے موجود ہیں – بلوچستان کی سرسبز زمین، پہاڑی سلسلہ، ریگستان، برف سے ڈھکی چوٹیاں، جنگلات اور 750 کلومیٹر پر محیط ساحلی پٹی کی خوبصورتی بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اہمیت کی حامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے کراچی میں منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا- انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سات مختلف ماحولیاتی نظام کی بدولت پاکستان بھر میں منفرد حیثیت رکھتا ہے جو کہ بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے مزید واضح کیا کہ صوبائی حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کی بدولت مستقبل قریب میں بلوچستان کی خوبصورتی اور دلفریب مناظر کو دریافت کرنے کے لیے نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد شروع ہوگی- حکومت بلوچستان نے وزیراعلی بلوچستان کی متحرک رہنمائی میں مختلف initiatives لیئے ہیں جن میں بلوچستان میں سیاحت کا فروغ ترجیحی بنیادوں پر بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے گڈانی، گوادر اور کنڈ ملیر، میانی ہور اور اوڑمارا میں مختلف تفریحی مقامات کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے- چیف سیکریڑی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایڈونچر سے محبت رکھنے والوں کے لیے جھل مگسی جیپ ریلی کا انعقاد قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ جیپ ریلی کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان خود بھی جیب ریلی میں شریک ہوتے ہیں – چیف سیکرٹری بلوچستان نے اپنے خطاب میں سیمینار کے بابت اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمینار بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.