پی ایس ایل بہترین لیگ ہے، کولن منرو
کوئٹہ (امروز نیوز)
لاہور: کولن منرو نے پاکستان سپرلیگ کو بہترین لیگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لیگ سب سے مختلف ہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے معروف بلے باز کولن منرو نے کہا کہ یہاں کا کراؤڈ بہت شاندار ہے، پاکستان میں کرکٹ دیکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے، جسے اسٹیڈیم میں دیکھ کر اچھالگتاہے۔
پاکستانی فاسٹ بولرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے منرو نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے عاکف جاوید نے بہت متاثر کیاہے،ان کے بارے میں پہلے زیادہ علم نہیں تھا، اس نے اب تک بہت اچھی باؤلنگ کی ہے، پی ایس ایل میں کسی ایک بہتر باؤلر یا بلے باز کا نام لینا مشکل ہے، ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلنٹ ہر ٹیم میں ہے۔