ایک روپیہ بھی ریلوے کی ترقی پر نہیں لگا،شیخ رشید

0 187

راولپنڈی (امروز نیوز)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ چوروں اور ڈاکوو¿ں نے مل کر لوٹا ہے ،ایک روپیہ بھی ریلوے کی ترقی پر نہیں لگا.،ریلوے نے پچھلے سال سے 4ارب زیادہ کمایا ہے،پاکستان ریلوے ایئرفورس کو بھی تیل فراہم کرےگی، وزیر اعظم 10تاریخ کو ماہ بچہ ہسپتال کا افتتاح کررہے ہیں،14آپریشن تھیٹر ہیں ،17بنانے جارہے ،ریلوے والوں کی بیٹیوں کےلئے دو نرسنگ سینٹر بنائیں گے۔ ہفتہ کو سینٹرل ڈیزل لوکوموٹیو ورکشاپ میں میڈیا سے گفتگووفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ریلوے بحال ہوگی تو ہی ملک خوشحال ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے بحال نہ ہوئی تو ٹرک مافیا پلوشن پھیلائےگا۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے پر سائن ہوگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ چین والوں سے کہا ہے کہ مزدوروں کےلئے گھر بھی بناکر دیں۔ انہوںنے کہاکہ چین اور روس کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرنے جارہے ہیں،لوکوموٹیو رسالپور میں بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ چوروں اور ڈاکوو¿ں نے مل کر لوٹا ہے ،ہم نے مسافر ٹرین سے پچھلے سال سے 4ارب زیادہ کمایا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ریلوے ایئرفورس کو بھی تیل فراہم کرےگی۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کو کہا ہے مزدوروں کے گریڈ بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ خواہش ہے کہ سب ملازمین کا ایک گریڈ بڑھ جائے۔ انہوںنے کہاکہ مزدوروں کی باری آتی ہے خزانہ خالی ہوجاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ باجوہ صاحب کامشکور ہوں انہوں نے 35گاڑیاں دینے کا کہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آرمی اور یلوے ایک ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم 10تاریخ کو ماہ بچہ ہسپتال کا افتتاح کررہے ہیں،14آپریشن تھیٹر ہیں ،17بنانے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے والوں کی بیٹیوں کےلئے دو نرسنگ سینٹر بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ نالہ لئی 26 ارب کا پروگرام تھا ،اسکا خرچہ 89ارب تک پہنچ گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان طرف سے لوکو شیڈ کے تمام مزدوروں کو تین ہزار دوں گا۔انہوںنے کہاکہ چودہ سال بعد آخر کار ایم ایل ون سائن کر لیا ہے،چین ہمارے مزدوروں کےلئے کواٹررز بھی بنائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ سات ماہ میں ایک روپے کی امپورٹ نہیں کی ۔ انہوںنے کہاکہ دس ٹرینیں ریلوے کے مزدرورں خود مرمت کر کے چلائیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی جانب سے سی ڈی ایل کے مزدوروں کو عید سے پہلے تین ہزار ملیں گے۔انہوںنے کہاکہ ایک روپیہ بھی ریلوے کی ترقی پر نہیں لگا،پہلے کہا تھا کہ مجھ پر آرام حرام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.