حمزہ شہباز کی پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مذمت

0 162

لاہور (امروز نیوز)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو روپے سے زائد کا یکدم اضافہ ناقابل قبول اور عوام کےلئے ناقابل برداشت ہے ،عمران نیازی صاحب قوم کے لئے منشاءبم بن گئے ہیں۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دس فیصد افراط زر کے نتیجے میں پہلے ہی سبزی، پھل، گھریلو استعمال کی عام اشیاءہر چیز مہنگائی کے ریکارڈ توڑ چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نیازی صاحب بتائیں اس مہنگائی میں عام آدمی سے ایک دن گزارنا مشکل ہے، مہینہ کیسے گزارے گا؟۔انہوںنے کہاکہ عوام مہنگائی کا یہ ظلم برداشت نہیں کرسکتے، اضافہ واپس لیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی صاحب قوم کے لئے منشاءبم بن گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نوماہ میں گیس ڈیڑھ سو فیصد، بجلی اور پٹرول کی قیمتیں باربار بڑھانا معاشی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب پٹرولیم لیوی کے پیسے وزیراعظم کھارہے ہیں یا اسد عمرکی جیب میں جارہے ہیں؟۔انہوںنے کہاکہ نوماہ میں تین بجٹ پیش کرکے بھی معیشت تباہ حال ہے۔ انہوںنے کہاکہ جہاں خسارہ نظرآتا ہے حکومت ایک نیا ٹیکس لگاکر عوام کو لوٹ لیتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک سے قبل قیمتیں بڑھانے اور عوام کو تکلیف دینے پر شرم آنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ملک اور عوام کو عذاب میں مبتلا کردیاگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بائیس کروڑ عوام کا مذاق اڑیاجارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق اور نااہل حکومت نوماہ میں عوام کو ایک بھی اچھی خبر نہیں دے سکی۔ انہوںنے کہاکہ تحریک الزام ملک وقوم کےلئے بدشگونی، بدنامی اور بدخبری بن چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی، بیروزگاری اور جھوٹ کی تبدیلی قوم مسترد کرچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ ایسی حکومت ہے جس میں نہ انصاف ہے، نہ انسانیت ہے اور نہ ہی خودداری ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن عوام کی آوازبنتی رہے گی، عوام دشمن حکومت کا مقابلہ کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ غریبوں کو رمضان میں ستانے والے اللہ کی لاٹھی سے ڈریں۔
2 ہزار انجینئرز کو کمپنیوں کا فری لائسنس جاری کیا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.