نواز الدین صدیقی نے سلمان خان کی فلم سکندر کے فلاپ ہونے کی وجہ بتا دی

0 109

ممبئی معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں سلمان خان کی نئی فلم سکندر کی ناکامی پر کھل کر بات کی۔نواز الدین صدیقی نے فلم کی ناکامی کا سارا ملبہ صرف اداکار پر ڈالنے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکار اکیلا فلم نہیں بناتا، ناکامی کے ذمہ دار ہدایتکار اور مصنفین بھی ہیں۔

اداکارنے سلمان خان کو ایک فراخ دل اور جذباتی اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم نہ چلے تو ہدایتکاروں اور لکھاریوں کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے۔نوازالدین نے کہا کہ سلمان خان سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر دے رہے ہیں۔ اگر ڈائریکٹر محنت نہ کرے تو پھر سارا الزام اسٹار پر کیوں؟

انھوں نے مزید کہا کہ فلم بنانا ایک مشترکہ فن ہے، یہ کوئی تصویریں بنانے جیسا انفرادی کام نہیں۔نواز الدین نے کہا کہ ایک سپر اسٹار عام فلم کو بھی بڑی بنا دیتا ہے اور سلمان خان جیسا اسٹار تو فلم بینوں کو کھینچ لاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.