فیڈروں کو بجلی چور ی سے پاک کرنے کےلئے کام جاری ہے،کیسکو

0 211

کوئٹہ(امروز نیوز)وفاقی سیکریٹری توانائی (پاورڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی جانب سے بجلی چوری کے خاتمہ کےلئے اُٹھائے جانے والے اقدامات پر تیزی سے کام جاری ہے اس سلسلے میں صوبہ بھرکے تمام 11KV فیڈروںپر مرحلہ وار بجلی چوری کے مکمل خاتمہ کےلئے خصوصی ٹیموںنے منتخب شدہ 50فیڈروںپرسروے اور خصوصی چیکنگ کاعمل بھی جاری ہے ۔اس دوران 10فیڈروں پرسروے اور خصوصی چیکنگ کاکام مکمل کرلیاگیاہے جس کے بعد ان فیڈروںپر لوڈشیڈنگ کادورانیہ مزید کم کردیاگیاہے ۔جن میں کوئٹہ شہرکے سورج گنج بازار، لیاقت بازار، سریاب گرڈکالونی، کینٹ سٹی، سٹیڈیم وی آئی پی، ٹی پی ایس کالونی، سورینج ، عاصم آباد، بولان انڈسٹریل فیڈرزاوردالبندین میں چاغی سٹی فیڈرشامل ہیں جن پر اب لوڈشیڈنگ کادورانیہ مزید کم کردیاگیاہے اوران فیڈروںکواب یومیہ 22گھنٹے تک بجلی کی فراہمی باقاعدہ طورپرشروع کردی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں مزید انڈسٹریل ، گلستان، گارڈن ٹاون، ویسٹرن بائی پاس، بھاگ سٹی، نیومینگل کوٹ، اوستہ محمد، یارو، کمشنری تربت اور یک مچھ دالبندین میں فیڈروں کو چوری سے پاک کرنے کے لئے کام جاری ہے اور ان فیڈروں پر تقریباً 60فیصد کام مکمل کیاجاچکاہے۔ واضح رہے کہ کیسکوصوبہ بھرمیں بجلی چوری کے خاتمہ کے لئے 11KVکے 50فیڈروںپر ہنگامی بنیادوںپرکام کررہی ہے جس میں کوئٹہ شہرمیں 12فیڈر ، لورالائی میں 5، خضدارمیں 9،سبی میں 10،پشین میں 4اور مکران میں 10فیڈروں کاانتخاب کیاگیا ہے اوریہ مذکورہ کام 3مہینے کے اندرمکمل کرلیاجائے گا۔اس دوران 10فیڈروں پرکام مکمل کرلیاگیاہے جبکہ 40فیڈروںپر بھی کام جلد مکمل کرلیاجائے گا۔ اس کے بعد کیسکوکے دیگر فیڈروںپربھی یہی عمل دہرایاجائے گااور ان فیڈروں پربھی بجلی چوری کے خاتمہ کے بعد اُنھیں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیاجائے گا اور مذکورہ کام کی نگرانی چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوخود کررہے ہیں۔ مزیدبرآں بعدمیںانہی فیڈروںکو (ABC)کیبل یعنیArial Bundled Cable پر منتقل کردیاجائے گا جس کے بعد ان فیڈروںپر بجلی چوری کامکمل خاتمہ کیاجاسکے گااور لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی خاطرخواہ کمی لائی جاسکے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.