موجودہ حکومت میرٹ اور شفا فیت کی پالیسی پر عمل پیر ا ہے میر ضیاءاللہ لانگو

0 146

کوئٹہ( امروز نیوز)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ موجودہ حکومت میرٹ اور شفا فیت کی پالیسی پر عمل پیر ا ہے ۔صوبہ کے بے روزگار نوجو انوں کو روز گار کی فراہمی کیلئے تمام دستیا ب وسائل کو برو ئے کار لایا جا رہا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علاقے عوام کو درپیش مسائل کے حل ،روز گار کی فراہمی ،تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میںشامل ہے کسی کو بھی مایو س نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے عین کے مطابق عوام دوست پا لیسیاں مرتب کی جارہی ہیں۔جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور عوام اُن ثمرات سے بہر ہ مند ہورہے ہیں ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو قدرتی وسائل اور قیمتی معدنیات سے مالامال کررکھا ہے ۔ ان وسائل کو اپنے عوام پر خرچ کرنے کیلئے ٹھوس بنیاد وں پر بھی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔جس سے صو بہ بھر میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے ۔میر ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ صوبائی محکموں خاص طور پر محکمہ داخلہ میں تمام بھرتیاں شفا ف انداز اور میرٹ پر کی جارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.