چینی نژاد پاکستانیوں پر حملہ؛ پاک چین تعلقات خراب کرنےکی سازش قرار

0 174

کراچی پولیس نے صدر میں چینی نژاد پاکستانیوں پر حملے کو پاک چین تعلقات خراب کرنےکی سازش قرار دے دیا۔

کراچی پولیس نے چند روز قبل صدر میں چینی نژاد پاکستانیوں پر حملے کے کیس میں ابتدائی تفتیشی رپورٹ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرادی۔

پولیس نے اپنی تفتیشی رپورٹ میں چینی دندان ساز کلنک پر حملہ پاک چین تعلقات خراب کرنےکی سازش قرار دے دیا۔

تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر 2 نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کی گئی، ایک حملہ آور مریض بن کر کلینک میں آیا جب کہ دوسرا باہر موجود تھا۔حملےمیں کیشیئر رونلڈ پاؤ ہلاک جب کہ چینی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر میں چینی نژاد پاکستانیوں پرکالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نےحملہ کیا ، یہ حملہ پاک چین تعلقات خراب کرنےکے لئے کیا گیا کیونکہ دہشت گرد پاکستان میں ترقیاتی منصوبے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

کیس کا پس منظر

28 ستمبر کی دوپہر کراچی کے مصروف ترین تجارتی مرکز صدر میں نامعلوم ملزم نے ایک چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کردی تھی۔ جس کے نتیجے میں ایک چینی نژاد شہری ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد چیینیئ نژاد تھے اور وہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں آباد ہیں، چینی وزارت خارجہ نے انہیں اپنا شہری ماننے سے انکار کردیا ہے۔ تینوں افراد کو پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کہا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.