ملک کو تبدیلی کے نام پر تباہ کیا جا رہا ہے ، حافظ حمد اللہ

0 185

کوئٹہ (امروز نیوز ) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ملک کو تبدیلی کے نام پر تباہ کیا جا رہا ہے تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے ریاست مدینہ کے نام پر قوم کو گمراہ کردیا اور مسلسل ایک سال سے انتقامی سیاست کو فروغ دے رہا ہے اور گالی کے سیاست کو متعارف کروایا گیا قوم نے انتقامی اور گالی کے سیاست کرنے والے عمران نیازی اور ان کی مکمل ٹیم کو مسترد کردیا پنچاپ کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان زبان کو لگام دے حکمران جماعت سیاست کے شائستگی ہمیں نہ سکھائی وفاقی وزیر اطلاعات اور پنچاپ کے وزیر اطلاعات بوکھلاہٹ کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی کی رہائش گاہ پر اپنی اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے نایب امیر مولانا عبدالمنان سعادت سرپرست اعلی مولانا محمد صادق نائب امیر سوئم مولانا عبدالباقی ناظم سو یم مولانا عبدالستار ناظم چہارم مولانا نور محمد مولانا نصیب اللہ حقانی سکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ظفر اللہ جتک ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری عبد الغفور ناظم مالیات سوئم مولانا عبد الرحیم ملک محمد رمضان ترین مولانا علی مردان محمد عثمان خان ترین برات خان حافظ سعد الدین قدرت خان ود یگر بھی موجود تھے سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد ا للہ نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سنجیدگی سے کردار ادا کر رہے ہیں جمعیت علماءاسلام نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں سے22 کروڑ عوام کے نجات حاصل کرنے کے لیے آزادی مارچ کے تحریک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام پوری قوم کے ترجمانی کرتے ہوئے قوم کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے حکمرانوں نے ملکی معیشت ملکی استحکام کو کمزور کردیا ہے عوام پر مہنگائی کی پہاڑ گرایا جارہا ہے تبدیلی کے دعوے دار حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں انتقامی اور گالی کے سیاست کو فروغ دے رہا ہے اج ملک اسلام دشمن قوتوں سے مولویوں اور جمعیت علمائے اسلام کے سیاست ہضم نہیں ہو رہا ہے جمعیت نے موجودہ سلیکٹڈ نااہل حکمرانوں کے تمام ناپاک عزائم کو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک کےاسلامی تشخص کی حفاظت سے کسی صورت میں دستبردار نہیں ہو ینگے دریں اثناءجمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے جمعیت علماءاسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے نائب امیر سوئم مولانا عبدالباقی کے والد جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے سالار صلاح الدین کے والد مولانا سیف الدین ملک محمد رمضان ترین کے بیٹی کے انتقال پر تعزیت کی انکے ہمراہ جمعیت علماءاسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے مجلس عاملہ کے اراکین بھی تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.