کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر فلور مل میں چوری کی واردات میں چور اٹھارہ لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار

0 146

پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ،چوری کی واردات کا مقد مہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر فلور مل میں چوری کی واردات میں چور اٹھارہ لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

پولیس کے مطابق سرکی روڈ پر مقامی فلورمل میں چوری کی و اردات تب ہوئی جب رات کو مل کو تالا لگا ہوا تھا اور بجلی چلی گئی اسی دوران نامعلوم چور فلور مل سے18لاکھ روپےنقدی چرا کرکے لے گئے رقم فلور مل کے دفتر میں لاکر میں ر کھی گئی تھی

چوروں نے لاکر توڑ کررقم نکالی پولیس نے چوری کی واردات کا مقد مہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے پولیس نے بتایاکہ مل مالک کی جانب سے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.