اعظم سواتی پانچ روزہ ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

3 156

 کوئٹہ: پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو پانچ روزہ ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اعظم سواتی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، اعظم سواتی کو کچہری کے پچھلے گیٹ سے عدالت لایا گیا۔ پولیس کی جانب سے 10 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

میڈیا کو بھی عدالت کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اعظم سواتی کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے کہا کہ اعظم سواتی کو دہشتگروں کی طرح عدالت میں پیش کیا گیا اور انکو پچھلے گیٹ سے لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں میڈیا کا داخلہ بھی بند کیا گیا، اس ملک میں آزادی اظہار رائے کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے۔

اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ نے کہا کہ ایک کیس میں متعدد ایف آئی آر کاٹنا غیر قانونی ہے اور غیر قانونی اقدام کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، میڈیا کو روکنا بھی غیر قانونی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ 2 دسمبر کو سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کرکے بلوچستان کی کچلاک جیل منتقل کر دیا تھا۔

سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان اور سندھ میں مقدمات درج ہیں جب کہ راولپنڈی جلسے میں تقریر کے بعد اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر انہیں کوئٹہ پولیس نے گرفتار کیا۔ بلوچستان میں بھی اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ پر ایف آئی آرز درج ہیں۔

3 Comments
  1. […] کوئٹہ  صوبائی وزیرصحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں میڈیکل سٹورز ڈیپارٹمنٹ کو ختم کر کے ادویات کی خریداری اضلاع کو منتقل کر دی ہے، سرکاری ادویات کی میڈیکل سٹوروں پر فروخت کی روک تھام کیلئے ادویات کی محکمانہ پیکج کروا رہے ہیں تاکہ سرکاری ادویات صرف حقداروں کو مل سکے فنڈز کے استعمال کا طریقہ کار بہتر کرنے کی ضرورت ہے فنڈز نہ ہونے کا رونا ایک وطیرہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، سید احسان شاہ نے کہا کہ میں نے بحیثیت وزیرخزانہ بھی اپنے فرائض سرانجام دیے ہیں، جب سے محکمہ صحت کا قلمدان سنبھالا ہے محکمہ کی بہتری اور اس میں اصلاحات کیلئے کوشاں ہوں بلوچستان میں 700سے زائد بنیادی مراکز صحت 24ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال 15ٹیچنگ کیڈر ہسپتال4ٹریشری کیئر ہسپتال و دیگر محکمہ صحت کے ماتحت کام کر رہے ہیں، جبکہ طبی افرادی قوت کیلئے ایک میڈیکل یونیورسٹی 4میڈیکل کالجز13نرسنگ کالجز کام کر رہے ہیں […]

  2. […] کوئٹہ  وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید پانچ کوآرڈینیٹر مقرر کردیئے۔ منگل کو چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ولی خان غیبزئی ، ملک عادل بازئی ، بابر یوسفزئی، موسی جان اور اید امرالدین آغا کو کوآرڈینیٹر تعینات کردیا ہے، کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے ۔ […]

  3. […] کوئٹہ  پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین سے ان کے دفتر میں بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلعی پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفےٰ سمالانی کی قیادت میں لواحقین گرینڈ الائینس کے ایک وفد ملاقات کی جس میں انہوں نے ساجد ترین صاحب کو لواحقین کی درپیش مسائل اور ان کے خلاف درج مقدمہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ ساجد ترین نے اسی ٹائم آئی جی پولیس کو فون کرکے کیس کی تفصیل مانگ کر کہاں کہ لواحقین کے 22 افراد پر درج مقدمہ انشاءاللہ بہت جلد ختم کرکے آپ لوگوں کی نوٹیفیکشن بحالی تک ساتھ دونگا۔ آخر میں لواحقین گرینڈ الائینس کے رہنماؤں نے ساجد ترین صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.