وفاق سے کراچی کیلئے جب بھی کوئی مطالبہ کیا تو ہمارا مذاق اڑایا گیا، بلاول

0 195

کراچی (امروز ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے نظریے اور سیاست کے مطابق اس کا حکومت کے ساتھ مزید ایک دن رہنا عوام کا مطالبہ نہیں، پتہ نہیں ایم کیو ایم کس مجبوری کے تحت حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،ایم کیو ایم کے منتخب لوگ ہر بار حکومت کا حصہ رہے مگر کراچی کو حصہ نہ دلاسکے، پیپلز پارٹی کراچی کیلئے وہ بنیادی کام کر رہی ہے

جو زمین کے اوپر نظر نہیں آتا، جو چمکدار نہیں اور میڈیا کی زینت نہیں بنتا، شہر قائد کو دنیا کے بڑے شہروں کے برابر لائیں گے مگر یہ طویل مدتی منصوبہ ہے، اس میں وقت لگے گا، مردم شماری پر پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے اعتراض کیا ہے، جو حکومت میں ہیں اور انجوائے کررہے ہیں، ملک کے کسی بھی صوبے کو اس کا حق نہیں دیا جارہا، کراچی میں پورے پاکستان کے عوام آکر رہتی ہے، کراچی کیلئے جب بھی مطالبہ کیا گیا

تو ہمارا مذاق اڑایا گیا۔کراچی کے ضلع کورنگی میں فشرمین چورنگی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی جو ملک کی پوری معیشت کو چلاتا ہے، افسوس کی بات ہے کہ زمانے سے جو لوگ یہاں سے منتخب ہوتے رہے ہیں وہ ہر حکومت کا حصہ تو رہے ہیں مگر اپنے عوام اور اپنے شہر کو اس کا حصہ نہیں دلوا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارا حصہ نہ ملنے پر سب سے زیادہ کراچی متاثر ہوا ہے،

عالمی بینک نے کہا کہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کے لیے 10 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، ہم جب 10 ارب ڈالر کی بات کرتے ہیں تو مذاق اڑایا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں سرمایہ کاری ہوگی تو اس کا اثر پورے پاکستان پر ہوگا، کراچی چکے گا تو پورا پاکستان چلے گا، وفاق نے فنڈز نہیں دیے اور نہ بلدیاتی حکومت نے ہمارا ساتھ دیا، اس کے باوجود ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جو ہو سکے کریں تاکہ کراچی کی مشکلات کم ہوں، جبکہ وسائل نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ویسٹ مینجمنٹ کا نظام بن رہا ہے، نیبرہوڈولیج کراچی کے ہر ضلع تک پہنچے گا، ایم کیو ایم کے نمائندے میری پیدائش سے پہلے سے سلیکٹ ہوتے رہے ہیں،

ایم کیو ایم کے نمایندوں سے پوچھیں کورنگی کے لیے کیا کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ زیادہ بات، شور اور حکومت کے مزے لینے والے کراچی کے عوام کی طرف دھیان دیں، ان کی حکومت کا جو طریقہ ہے اس سے کراچی کے عوام کا حق مارا جارہا ہے، مردم شماری کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا شروع سے اعتراض موجود ہے کیونکہ مردم شماری غلط ہوگی اور عوام کی نمائندگی ٹھیک نہیں ہوگی تو انہیں ان کے حصے کا حق نہیں ملے گا۔انہوں نے ایم کیو ایم سے متعلق کیا کہ ایم کیو ایم میری سمجھ سے باہر ہے، ایم کیو ایم کے نظریے اور سیاست کے مطابق اس کا حکومت کے ساتھ مزید ایک دن رہنا عوام کا مطالبہ نہیں، پتہ نہیں ایم کیو ایم کس مجبوری کے تحت حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،

ایم کیو ایم کے ووٹوں کی وجہ سے حکومت قائم ہے، آپ اپنی مجبوری کے بجائے عوام کی مجبوری کے بارے میں سوچیں۔وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے کھانے پینے کی اشیا کا بندوبست کرنا، بچوں کو اسکول بھیجنا، ادویات خریدنا دوبھر ہوگیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.