کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

0 128

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)وزیراعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کانوٹس لیتے ہوئے پی ڈی ایم اے کو علاقے میں فوری امدادی کاروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی ۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے مختلف علاقوں کیچ،گوادر ودیگر میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا نوٹس لیا

وزیراعلی بلوچستان نے پی ڈی ایم اے کو علاقے میں فوری امدادی کاروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی جس کے بعدڈی جی پی ڈی ایم اے نے وزیراعلی کی ہدایت پر علاقے میں امدادی کاروائیوں کا آغا کر دیا ڈائریکٹرجنرل محکمہ پی ڈی ایم اے نصیراحمدناصر کے مطابق مذکورہ علاقوں میں عوام کے لئے کپڑے،خیمے،ادویات،اور کھانے کی اشیا بھجوا دی گئیں ہیںمتاثرہ علاقے میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دیں گئیں ہیں ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیںوزیراعلی بلوچستان کی ہدایت کی روشنی میں فوری ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا تھا بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں مشنری کی موجودگی اور عملے کی تعیناتی مکمل کر لی گئی ہے

کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت کی روشنی میں مکران لے۔متاثرہ علاقوں میں سامان بھجوا دیا گیا متاثرہ علاقوں کے عوام۔کے لئے کمبل،خیمے،سلنڈر،ادویات اور کھانے کی اشیا بھجوا دی گئیں ہیں جیسے ہی وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے احکامت موصول ہوئے ٹیمیں امدادی سامان کے ہمراہ روانہ کر دیں گئیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.