پاک، افغان سرحد پر باڑ تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کریں گے، طالبان

0 57

ہماری حکومت معاملات کو اچھے ہمسائیوں کی طرح بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے،ترجمان وزارت خارجہ
کابل(امروز ویب ڈیسک )افغانستان میں طالبان حکومت نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس مسئلے کو سفارتی ذریعے سے حل کرلیا جائے گا

۔غیرملکی خبررساں ادراے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبد القہار بلخی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن پر کچھ واقعات پیش آئے جن کی وجہ سے اس بات کی ضرورت پیدا ہوگئی ہے کہ دونوں جانب سے حکام اس معاملے کو حل کریں

۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان حکومت معاملات کو اچھے ہمسائیوں کی طرح افہام و تفہیم اور بات چیت کے ساتھ حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور اس معاملے کو سفارتی ذریعے سے حل کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.