کشمیر میں آئے روز انسان سوز واقعات بھارت کا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں،زابدعلی ریکی

0 165

ماشکیل (امروز ویب ڈیسک) رکن بلوچستان اسمبلی خادم واشک حاجی میر زابدعلی ریکی نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں بسے والے مظلوم کشمیریوں پر بھارت کا ظالمانہ جابرانہ رویہ غیرانسانی عمل ہے اسکی ہر زی شعور شخص مذمت کرتا ہے۔ بھارت بزور شمشیر کشمیریوں کا استحصال کررہا ہے بھارتی فوجی کشمیر پر آئے روز ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں، خون سے لت پت کشمیر کے ساتھ ہم ہر دکھ درد میں شریک ہیں ہم بھارتی مظالم کے خلاف ہر محاذ پر بولتے رہیں گے

اور بھارت کا مکرو چہرہ دکھاتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ بھارت ایک غیر مہذب ملک ہونے کے ساتھ ساتھ انسان دشمن ملک بن گیا ہے کشمیر میں آئے روز انسان سوز واقعات بھارت کا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں۔ کشمیر میں جس طرح ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے اور جس طرح ہمارے کشمیری بھائیوں کو بےدردی سے شہید کیا جارہا ہے یہ اسکی غیر انسانی عمل کی عکاسی کرتا ہے۔مودی سرکار کی جابرانہ نظام کے تلے روندے مظلوم کشمیری عوام کربناک صورتحال سے گزر کر بھی آزادی کیلئے پر عزم ہیں۔ کشمیر کے عوام بہت ہی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اللہ تعالی نے انہیں ہمت حوصلہ صبر استقامت عطا فرمایا ہے انکے پاس دلیر جگر ہے

انہیں اب تک بھی بھارتی کسی بھی حربے نے کمزور نہیں کرپایا ہے کشمیر کے نوجوان بھارتی درندوں کی آنکھوں میں آنکھ ملا کر بے خوف خطر آج بھی آزادی کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں وہ آج بھی آزادی کیلئے سرشار ہیں انکے اس جدوجہد کی ہم ہر سطح پر حمایت کرتے رہیں گے اور ہر دکھ درد میں انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کرتے ہیں۔ میر زابدعلی ریکی نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرتا رہا ہے آج *5 فروری* بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا عزم ہے کشمیری عوام خود کو تنہا ن سمجھیں کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے اسے کسی صورت کٹنے نہیں دینگے کشمیر کی آخری فتح تک ہم کشمیریوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.