ہمارے پاس بہترین اداکارائیں موجود ہیں، ماہرہ خان

0 123

مہوش حیات بہترین ڈانسر ‘ اقرا عزیز اور سجل علی اچھی اداکارہ ہیں
کراچی (امروز ویب ڈیسک)پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے ملکی شوبز انڈسٹری میں مہوش حیات کو بہترین ڈانسر جب کہ اقرا عزیز اور سجل علی کو اچھی اداکارہ قرار دیا ہے۔ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کئی سوالوں کے جواب دیئے۔

ماہرہ خان سے جب بہترین ڈانسر سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں بہت سی اچھی ڈانسرز موجود ہیں لیکن مہوش حیات بہترین ڈانسر ہیں۔ میرا جی بھی ایک اچھی ڈانسر ہیں، اگر آپ نے گانے ’ اک پل‘ پر ان کا رقص دیکھا ہو تو آپ کو اندازہ ہوگا

کہ میرا کتنی اچھی ڈانسر ہیں جبکہ اداکارہ ریما، ریشم اور نور بھی بہترین ڈانسرز ہیں۔پسندیدہ اداکاراﺅں سے متعلق سوال پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ اداکاری کی جانب آئیں تو ہمارے پاس بہترین اداکارائیں موجود ہیں۔

مجھے اقرا اور سجل کا کام پسند ہے، اداکاراﺅں میں سب ہی اپنا کام بہت اچھے سے کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.