عمران صاحب ادھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا ،مریم اورنگزیب

0 106

جمہوریت کو جتنا نقصان آپ جیسے ووٹ چوروں نے پہنچایا ہے تاریخ میں مثال نہیں ملتی،ترجمان مسلم لیگ (ن)
پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی اور دباﺅ سے اپنا غلام بنانے کی کوشش نہ کریں ،عزت کا ایک ہی راستہ ہے ملک میں نئے الیکشن کرائیں،بیان

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ا±دھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا ،جمہوریت کو جتنا نقصان آپ جیسے ووٹ چوروں نے پہنچایا ہے تاریخ میں مثال نہیں ملتی،پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی اور دباﺅ سے اپنا غلام بنانے کی کوشش نہ کریں ،عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں۔

اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب ا±دھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اعتماد آپ نے کھویا اور غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟ ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اپنی دفعہ جمہوریت پہ لیکچر اور دوسروں کے ووٹ چوری ،اپنی دفعہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ چوری اور دوسروں کی دفعہ جمہوریت کو نقصان کا درس

۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب جمہوریت کو جتنا نقصان آپ جیسے ووٹ چوروں نے پہنچایا ہے تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ عمران صاحب صرف عوام کا اعتماد اور اقتدار اپنا ہوتا ہے کرائے اور ادھار کی چیزیں واپس کرنی ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی اور دباﺅ سے اپنا غلام بنانے کی کوشش نہ کریں ۔

انہوں نے کہاکہ آٹا ، چینی ، بجلی گیس دوائی ووٹ چور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اِس لئے عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں،عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں، مزید رسوائی اپنے مقدر میں نہ لکھوائیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بلوچستان عبدالقادر کو ٹکٹ دینا اور ان کا جیتنا بھی الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.