سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیدی

0 252

سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں سری لنکن ویمن ٹیم نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکن ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے، مہمان ٹیم کی کپتان نے سنچری اسکور کی۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور 48 رنز پر 4 وکٹیں گر گئیں، عمیمہ سہیل اور عالیہ ریاض نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن عمیمہ سہیل کے آوٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

عمیمہ سہیل 40 اور عالیہ ریاض 56 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔

سیریز کے تیسرے میچ میں شکست کے باوجود پاکستان نے سیریز دو ایک سے جیت لی جبکہ پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.