نواز شریف کی زندگی اور صحت پر سیاست کی جاسکتی ہے نہ سمجھوتہ: احسن اقبال
(امروز نیوز)
نوازشریف ملک اور قوم کا اثاثہ ہیں، ان کی زندگی اور صحت پر نہ سیاست کی جاسکتی ہے نہ سمجھوتہ: لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس— فوٹو:سوشل میڈیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کا علاج مکمل ہو گیا تو وہ وطن واپس آئیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کہ ن لیگ کے ایک قائد ہیں جن کا نام نواز شریف ہے، اُن کی قیادت پر پوری پارٹی متفق ہے، نواز شریف قوم کا اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے درخواست ہے اپنے علاج کو مکمل کرائیں، جب معالجین فیصلہ کریں کہ نوازشریف تندرست ہیں تو ایک لمحہ تاخیر کے بغیر وطن واپس آجائیں، نواز شریف کی صحت اور زندگی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف ملک اور قوم کا اثاثہ ہیں، ان کی زندگی اور صحت پر نہ سیاست کی جاسکتی ہے نہ سمجھوتہ، نواز شریف کے علاج سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے گی اور جمع کرائی جاتی رہی ہے