پورے پاکستان نے دیکھا کیسے شہبازشریف نے زرداری کو کراچی کی سڑکوں پرگھسیٹا’
(امروز نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پورے پاکستان نے تاریخی مناظر دیکھے کہ شہبازشریف نے کیسے زرداری کو کراچی کی سڑکوں پرگھسیٹا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف الیکشن کے بعد پہلی دفعہ کراچی آئے ہیں، بڑی خوشی ہوئی کہ شہباز شریف کے دل میں کراچی کے شہریوں کا درد جاگا مگر وہ کراچی کے شہریوں کی اشک شوئی کی بجائے سیاست کرکے چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کراچی کے لیے کام کرنے کو تیار ہے تو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت سیاست نہیں کرنا چاہتے، کراچی بیانات نہیں زمین پر ایکشن دیکھنا چاہتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کراچی میں بجلی تقسیم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کا بھی دورہ کیا اور کہا کراچی کا بڑا مسئلہ بجلی کا بھی ہے۔