وزیراعظم سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے سکھر پہنچ گئے

0 89

وزیراعظم شہبازشریف سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے سکھر پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے لئے سکھر پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے اس دوران سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ بھی لیا، اس کے بعد وہ ضلع قنبرشہداد کوٹ جائيں گے، جہاں وہ بارشوں اور سيلاب سے نقصانات اور امدادی کارروائيوں کا جائزہ ليں گے۔

وزیراعظم قنبر شہداد کوٹ ميں امدادی کيمپ کا دورہ بھی کريں گے، اور دورے کے دوران سيلاب متاثرين سے ملاقات کريں گے۔

وزیراعظم بارشوں، سیلاب سے نقصانات اور امدادی کارروائیوں کاجائزہ لیں گے، اور سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.