صبا قمر کی فلم ” کملی “ کے پوسٹرز سوشل میڈیا پر جاری
لاہور(امروز نیوز) اداکارہ صبا قمر کی فلم ” کملی “ کے پوسٹرز سوشل میڈیا پر جاری کر دئیے گئے ۔ ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے صبا قمر ، سعید ثانیہ ، عمیر رانا اور حمزہ خواجہ سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ اپنی فلم ” کملی “ مکمل کر لی ہے اور اس کے پوسٹرز بھی سوشل میڈیا پر بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ فلم مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔