امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی فروخت جاری رکھی ہوئی ہے،ایرانی نائب صدر
تہران (امروز نیوز)ایران نے امریکا کی پابندیوں کے باوجود اپنے تیل کی برآمدات جاری رکھی ہوئی ہیں۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے نائب صدر اسحاق جہانگیری کے حوالے سے یہ اطلاع دی ۔ انھوں نے اپنے تئیں یہ دعویٰ کیا کہ امریکا کا ایران کے خلاف ”زیادہ سے زیادہ دباو¿“ کا حربہ ناکام رہا ہے۔
اسحاق جہانگیری نے کہا کہ امریکا کے دباو¿ اور اس کی ہمارے تیل کی برآمدات پر عاید پابندیوں کے علی الرغم ہم نے دوسرے ذرائع سے تیل کی فروخت جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ ہمارے دوست ممالک نے بھی امریکا کی تعزیری پابندیوں کے خوف سے خام تیل کی خریداری ختم کردی تھی۔