ترقیاتی عمل کو صحیح سمت میں ڈال کر اسے متوازن بنایا جائےگا، قدوس بزنجو

0 246

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل کو صیح سمت میں ڈال کر اسے متوازن بنایا جائے گا کسی بھی علاقے اور حلقے سے زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی اور دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اے پی کے بانی رکن سینیٹر سعید احمد ہاشمی صوبائی وزرا سردار محمد صالح بھوتانی مبین خان خلجی رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

جنہوں نے اتوار کے روز یہاں ان سے ملاقات کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے لیئے عوام کا مفاد اور انکی عزت و احترام سب سے زیادہ مقدم اور ہر چیز سے بڑھ کر ہے چیک پوسٹوں کے حوالے سے عوام کے تحفظات کا تدارک کرتے ہوئے 70 فیصد سے زائد چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ اس ضمن ایک واضع پالیسی اپناتے ہوئے ضروری چیک پوسٹوں کو مشترکہ بنایا جارہاہے جہاں متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے اہلکار تعینات ہوں گے اور عوام کے لیئے ہر قسم کی سہولت دستیاب ہو گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں زراعت اور صنعتیں نہ ہونے سے روزگار کے مواقعوں کی کمی ہے اور اگر روزگار کے دستیاب زرائع بھی نہ رہیں تو عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگا

اس بات کے پیش نظر سرحدی تجارت کو کھول دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے گھروں کے چولہے نہ بجھنے پائیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبے کے شمالی علاقوں کی ترقی کا پیکج دینے کے ہمار ے اصولی موقف سے اتفاق کیا ہے اور جلد اسکا اعلان ہوگا صوبائی وزرا و اراکین اسمبلی نے شمالی بلوچستان پیکج،چیک پوسٹوں ،سرحدی تجارت اور ترقیاتی عمل کے حوالے وزیراعلیٰ کے واضع کو موقف کو سراہا۔وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سندھی ٹوپی اجرک دن کے موقع پر ملک بھر اور خصوصا بلوچستان میں بسنے والے تمام سندھی بھائیوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلی نے کہا کہ ہمارا ملک مختلف ثقافتوں، روایتوں اور تہذیبوں کا گہوارہ ہے۔ جہاں دنیا بھر کی قدیم تہذیبیں آباد ہیں جن کا اس دھرتی سے گہرا تعلق ہے یہاں آباد تمام تہذیبوں میں سندھی ٹوپی اور اجرک کی نمایاں حیثیت ہے

جس میں نہ صرف علاقائی رنگ نظر آتا ہے بلکہ اس میں سر زمین مہران کی بھی نمایاں جھلک ہے ۔ وزیراعلی نے کہا کہ یہ دن ہمیں بھائی چارے، مساوات اور امن کا درس دیتا ہے ایسے تہذیبی تہوار ہمیں اپنی ثقافت اور دھرتی سے بے لوث محبت اور روایتوں کے امین رہنے کا درس دیتے ہیں۔ یہ دن ہمیں بتاتا ہے کہ تمام قسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر ملک اور قوم کی اجتماعی فلاح وبہبود، امن و آشتی اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لئے ایسے تہوار اہم کردار ادا کرتے ہیں وزیر اعلی نے سندھی ٹوپی اجرک دن کے موقع پر ملک میں آباد تمام سندھی بھائیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے زیارت اور کان مہتر زئی میں برف باری کی صورتحال سے متعلق محکمہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے

کہ زیارت اور کوئٹہ کان مہتر زئی شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں متاثرہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیںبرفباری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیوں کی موجودگی یقینی بنائی جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ برف باری کے علاقوں میں امداد اور بحالی کی سرگرمیاں موثر طور پر جاری رکھی جائیںزیارت اور کوئٹہ کان مہتر زئی شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیںزیارت اور کان مہتر زئی میں خیمے اشیا خوردونوش اور دیگر ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیںبرفباری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیوں کی موجودگی یقینی بنائی جائے کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.