کوئٹہ کے صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد 50 صحافیوں کے نمونہ تشخیص کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے

0 184

کوئٹہ (امروز نیوز)

کوئٹہ؛ ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر سلیم ابڑو کی ہدایت پر محکمہ صحت کے عملہ نے کوئٹہ پریس کلب کے احاطے میں پچاس کے قریب صحافیوں کے نمونہ لیکر کورونا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے دیئے ہیں

کوئٹہ؛صدر کوئٹہ پریس کلب رضاءالرحمن کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے صحافیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا پہلے مرحلے میں50 کے قریب فیلڈ میں کام کرنے والے رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کے نمونہ لیکر تشخیص کیلئے لیبارٹری بھجوا گئے ہیں،

کوئٹہ؛صدر پریس کلب کے مطابق اخباری صنعت اور میڈیا سے منسلک صحافیوں کے آج بھی کورونا ٹیسٹ کرکے نمونہ تشخیص کیلئے لبارٹری بجھوائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب صحافیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہیں ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.