برطانوی شہری کی طبیعت خراب، دوحہ جانیوالی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

0 108

کراچی اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز میں سفر کرنے والے برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرا دیا گیا۔

جیو نیوز نے ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحہ جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کر کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بعد ازاں پرواز دیگر مسافروں کو لے کر منزل کے لیے روانہ ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.