صوبائی حکومت بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ، زمرک اچکزئی

0 141

کوئٹہ (امروز نیوز)صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بے روزگاری کے خاتمے،عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے دیرپا حل کے لیے سنجیدگی سے کوششوں میں مصروف ہے،انہوں نے کہا کہ زراعت سمیت دیگر پیداواری شعبوں کی ترقی سے صوبے میں بےروزگاری میں کمی کے ساتھ ساتھ غربت اور پسماندگی میں کمی اور معیشت میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔اس موقع پر وفود نے صوبائی وزیر کواپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا، صوبائی وزیر نے ان کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر وفود نے ان کا شکریہ ادا کیا اور الیکشن ٹریبونل سے کیس خارج ہو نے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.