ہندوستان نے کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے قراردادوں کی خلاف ورزی کی‘فروغ نسیم

0 169

اسلام آباد (امروز نیوز)وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے قراردادوں اور دیگر عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو زبر دستی اپنا حصہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حزب اختلاف کی جانب سے شور شرابے پر انہوںنے کہاکہ وہ ہمارے بھائی ہیں اور ایسا کرنا ان کی مرضی ہے۔فروغ نسیم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے یہ ہوا تھا کہ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا علاقہ کی حیثیت ویسی ہی رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے غیر قانونی طور پر اب کشمیر پر قبضہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.