بی جے پی نے پاکستان دشمن پالیسی کا آغاز کردیا، نعیم الحق
اسلام آباد (امروز نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے پاکستان دشمن پالیسی کا آغاز کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ پہلے ہی سے ان کا رویہ واضع ہو چکا تھا تاہم پاکستان کافی عرصے سے کوشش کر رہا تھا کہ بھارت سے کشمیر سمیت دیگر معاملات پر بات چیت شروع ہو سکے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے کل جو قدم اٹھا یا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔