نیب چیئرمین کی مدت میں آرڈیننس کے ذریعے توسیع آئین اور قانون کو مسخ کرنے کے مترادف ہے، شازیہ مری

0 174

موجودہ نیب چیئرمین کو کرسی پر رکھنے کی خاطر پی ٹی آئی حکومت قانون توڑنا چاہتی ہے، ادارے شخصیتوں کے محتاج نہیں ہوتے، بیان
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہاہے کہ نیب چیئرمین کی مدت میں آرڈیننس کے ذریعے توسیع آئین اور قانون کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ نیب چیئرمین کی مدت چار سال ہے اور قانون کے مطابق اس مدت میں توسیع نہیں ہو سکتی،

موجودہ نیب چیئرمین کو کرسی پر رکھنے کی خاطر پی ٹی آئی حکومت قانون توڑنا چاہتی ہے، ادارے شخصیتوں کے محتاج نہیں ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ کیا پورے پاکستان میں کوئی ایسا شخص نہیں جو نیب کی سربراہی کر سکے؟ ،ہم حکومت کو آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ شازیہ مری نے کہاکہ احتساب کے نام پر پی ٹی آئی حکومت صرف انتقام لے رہی ہے، سپریم کورٹ نے بھی موجودہ نیب کو سیاسی انتقام کا ذریعہ قرار دیا۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ نیب چیئرمین نے پی ٹی آئی حکومت کے وزیروں اور مشیروں کو ریلیف دیا، عمران خان کا ہیلی کاپٹر کیس اچانک بند، مالم جبا کیس سرد خانے میں، پشاور بی آرٹی اور راولپنڈی رنگ روڈ کا ہوا؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.