پاکستان میں سب کچھ مہنگا لیکن صرف خون سستا ہے: بلاول بھٹو

0 213

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب کچھ مہنگا لیکن صرف خون سستا ہے، کوئٹہ میں جب بھی آتے ہیں غم میں ہی شریک ہونے کے لیے آتے ہیں، افسوس کہ ہمیں اب شہیدوں کے لیے بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کوئٹہ میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مچھ کا واقعہ بہت افسوسناک اورقابل مذمت ہے،ہم یہاں ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں،

شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کا فرض ہے۔ یہ کس قسم کا انصاف ہے کہ شناختی کارڈ دیکھ کر لوگوں کوقتل کر دیا جاتا ہے،ہزارہ برادری کے لوگ محب وطن ہیں، پورا پاکستان ہزارہ بھائیوں کے ساتھ ہے۔بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ میں بھی شہیدوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں،آپ کے دکھ کو سمجھ سکتا ہوں، آج تک ہم بھی اپنے شہیدوں کو انصاف نہیں دلا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرنےکا کہا گیا تھا کہ دہشت گردی کاخاتمہ کریں گے، اگر آج بھی انتہا پسندی ہے تو مطلب ہے نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں ہوا ہے۔ اب ہم یہ نہیں سننا چاہتے کہ بیرونی سازش ہےپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں آج آپ کیساتھ کھڑا ہوں . میں ہزارہ برادری کے دکھ میں آپ کیساتھ شریک ہونے آیا ہوں، یہ سیاست نہیں ہے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسا ملک اور ایسی دھرتی ہے جہاں لاشوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے. دکھ کی اس گھڑی میں میں اپنے ہزارہ بہن بھائیوں سے کیا کہہ سکتا ہوں اور کیا بتا سکتا ہوں.

ہماری حکومت چلی گئی، دوسری حکومت آگئی، آپ پھر سے شہیدوں کیساتھ احتجاج کر رہے ہیں. چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جب آپ نے 100 لاشوں کے ساتھ احتجاج کیا تو ہم نے حکومت کو برطرف کر دیا تھا. اب خان صاحب کی حکومت ہے، پھرسے آپ شہیدوں کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں آپ کا مطالبہ ایک ہی ہے کہ ہزارہ کے بھائیوں کو جینے دو. ان کا کہنا تھا کہ یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ہمارا خون سستا ہے. 1999 سے لے کر آج تک 2000 ہزارہ برادری کے لوگ شہید ہو چکے ہیں

لیکن آج تک ایک شہید کو بھی انصاف نہیں ملا. ان کے شناختی کارڈز دیکھ دیکھ کر قتل عام کیا جاتا ہے. ریاست سے اپیل ہے کہ وطن سے محبت کرنے والوں کو انصاف دیا جائے. انہوں نے کہا کہ میرا تعلق بھی شہید خاندان سے ہے. ہم بھی آج تک اپنے شہیدوں کو انصاف نہیں دلا سکے. میرا وعدہ ہے کہ آپ بھی ہمارے بھائی، جب تک زندہ ہوں، ساتھ دوں گاخیال رہے مریم نواز اور بلاول بھٹو زرادری سانحہ مچھ کے لواحقین کے دھرنے میں پہنچے اور شہدا سے اظہار تعزیت کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.