ہزارہ برادری کے تحفظ کیلئے خصوصی سیکورٹی نظام بنایا جائیگا، وزیراعظم

0 141

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سانحہ مچھ پر اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم کی کوئٹہ متوقع روانگی پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال، قومی امور کا جائزہ اور مچھ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق بھی غور کیا جلاس میں وفاقی وزراءاور تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شریک ہوئے، وزیراعظم کو سانحہ مچھ سمیت ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کو سانحہ مچھ کی اب تک کی تحقیقات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق اب تک وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ روانگی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ممکن ہے کہ سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے ان کی روانگی کا وقت خفیہ رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی قواعد کے مطابق متاثرین کی مالی امداد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی کہ وزارت داخلہ مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے مستقل حل نکالے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہزارہ برادری کے تحفظ کے لیے خصوصی سیکیورٹی نظام بنایا جائے۔بلوچستان میں امن ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات پر بھی مشاورت کی گئی اور مثبت معاشی اعشاریوں پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیرات کے شعبہ سے معیشت مستحکم اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ،امید ہے صوبائی حکومتیں مراعات میں توسیع سے بھر پور فوائد حاصل کریں گی۔

وزیر عظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاو¿سنگ، تعمیرات و ڈیویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا ۔ چئیرمین سی ڈی اے نے اجلاس کو سیکٹر ای الیون میں تعمیرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اس سیکٹر کے منصوبوں کے لیے الگ قوانین بنا لیے گئے ہیں اور زیر التوا منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ یہ بتایا گیا کہ تمام نئی تعمیرات میں پارکنگ اور گزرگاہ کے لیے مناسب فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ نیو بلیو ایریا منصوبے کے بارے بھی بریفنگ دی گئی۔چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے صوبے کے 11 بڑے شہروں کے ماسٹر پلان کے حوالے سے بریف کیا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا

کہ قبائلی اضلاع میں 8 مقامات کے لئےماسٹر پلاننگ کا عمل جاری ہے۔ یہ بتایا گیا کہ صوبہ میں شہری ترقی کے منصوبوں کے لیے مالی سال 2020-21 میں 242 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں سے دسمبر 2020 تک 61 ارب روپے خرچے جا چکے۔ شہری ترقی کے لیے قانونی اصلاحات پر بھی بریفنگ دی گئی۔چیف سیکریٹری سندھ نے تعمیرات منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم کی جانب سے عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ شہری ترقی اور تعمیرات میں ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے۔ سبزے کو حتیٰ الامکان بچایا جائے بلکہ اس میں اضافہ کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ تعمیرات سیکٹر سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومتیں مراعات میں توسیع سے بھر پور فوائد حاصل کریں گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو مقامی تقافت کے فروغ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے

تاکہ مغرب سے مرعوب نوجوان نسل کو اپنی اصل تقافت سے آگاہی دی جا سکے اور ایسی معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکے جس سے ہمسایہ ممالک کی نئی نسل مغربی مواد نشر ہونے کی وجہ سے دوچار ہے، برصغیر میں مسلمانوں کا اقتدار سنہری دور تھا مگر افسوس کہ نوجوان نسل کو اسکے بارے معلوم نہیں. کوشش کی جائے اس سنہری دور پر فلم اور ڈرامہ بنا کر پراپیگنڈہ کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف ترک ڈارمہ سیریل ارتغرل کی بانی ٹیم کی کمال تیکدین کی سربراہی میں ملاقات کے دوران کیا ۔۔ملاقات میں ترکی اور پاکستان کے تعاون سے تحریکِ خلافت کے برصغیر سے تعلق رکھنے والے مشہور کرداد ترک لالہ پر مجوزہ ٹیلی ویڑن سیریز پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور ترک اور پاکستان کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے اجلاس کو ترک لالہ کے تحریک خلافت کیلئے اہم کردار اور ترکی میں انکی اہمیت کے بارے آگاہ کیا. مزید پاکستانی نوجوان نسل کو اپنے تاریخی ہیروز سے آگاہی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔کمال تیکدین نے وزیرِ اعظم کا پاکستان میں ترک ڈراموں کو نشر کرنے کا اقدام قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کا ویڑن ایک ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے اسکی نوجوان نسل کو اپنی تاریخ اور اپنی تقافت سے آگاہی ہونا نہایت ضروری ہے. اسکے علاوہ انہوں نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ہر سال 30 جون کو ترکی میں ترک لالہ کے احترام میں انکا قومی دن منایا جاتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.