وزیر اعظم گھوڑے پر بھی اسلام آباد سے آتے، تو اب تک کوئٹہ پہنچ چکے ہوتے، ثناء بلوچ

0 268

کوئٹہ (غضنفر کھیتران ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ نے سماجی روابط کے ویب سائٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ میں کوئی گھوڑے پر اسلام آباد سے کوئٹہ کیلئے نکل آتا،

تو بھی اس وقت کوئٹہ لواحقین کے پاس پہنچ چکا ہوتا- مگر حکومت خوابِ خرگوش کی نیند سو رہی ہے. لواحقین کا پانچواں روز ہے کہ وہ وزیر اعظم کے انتظار میں اس خون جما دینے والی سردی میں بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں.

اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کو مخاطب کرتے ہوئے ثناء بلوچ نے کہا کہ اسپیکر کو اجلاس فوری طور پر طلب کرنا چاہیے- تاکہ بلوچستان کے انگنت مسائل بلوچستان اسمبلی کے فلور پر اٹھائے جاسکیں اور عوام کے تحفظات دور ہوں.

حکومت کا بھی فرض بنتا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہزارہ برادری کا ساتھ دیں اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کریں. اپوزیشن جماعتوں نے مچھ واقعہ کے پہلے دن ہی اجلاس ریکوزیٹ کیا لیکن اجلاس بلانے میں دیری سمجھ سے بالا تر ہے-

حکومت کو کون سمجھائے کہ صوبے میں جاری بحرانی صورتحال پر بحث و لائحہ عمل بنانے کا واحد جائز فورم اسمبلی ہے- اور انہوں‌ نے وفاقی حکومت کو بھی پیغام دیا ہے کہ اگر حکومت خود کو عوام کا نمائندہ سمجھتی ہے ‌تو کم سے کم اس درد کی گھڑی میں‌ بلوچستان کے عوام سے اظہار تعزیت کریں اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کریں‌.

Leave A Reply

Your email address will not be published.