ژوب میں سو سالہ قدیم مندر کو 70سال بعد ہندو برادری کے حوالے کردیا گیا
کوئٹہ (امروز نیوز)
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سو سالہ قدیم مندر کو 70سال بعد ہندو برادری کے حوالے کردیا گیا۔ قیام پاکستان کے بعد ہندو برادری کی نقل مکانی کرنے کی وجہ سے اس مندر کی عمارت میں سرکاری سکول قائم تھا.
جمعرات کو مندر کے احاطے میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنرژوب طحہٰ سلیم اورژوب کی مرکزی جامع مسجد کے خطیب جمعیت علماءاسلام کے ضلعی امیر مولانا اللہ داد کاکڑ نے ہندو برادری کے رہنماوں کو مندر کی چابیاں حوالے کیں.
ڈپٹی کمشنرژوب طحہٰ سلیم کے مطابق آج بلوچستان اور ژوب کی تاریخ کا اہم دن ہے۔ مذہبی ہم آہنگی کی یہ ایک اچھی مثال ہے کہ جامع مسجد ژوب کے خطیب مولانا اللہ داد نے نہ صرف اس فیصلے کی حمایت کی بلکہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.
پوری دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ ہمارے علماءکرام نے کتنی فراخ دلی کے ساتھ اقلیتی برادری کو گلے سے لگایا ہے.