پی ٹی آئی کے سیاسی غنڈوں نے جو ہلڑ بازی اور جو بدمزگی کی ہے اس کی پوری دنیا میں مذمت ہو رہی ہے، احسن اقبال

0 113

پاکستان کی جمہوریت اور سیاست سے ایسے غیر مہذب ،غیر انسانی اور غیر جمہوری رویوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے‘رہنما (ن )لیگ
نارووال(امروز ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیاسی غنڈوں نے جو ہلڑ بازی اور جو بدمزگی کی ہے اس کی پوری دنیا میں مذمت ہو رہی ہے ،پاکستان کی جمہوریت اور سیاست سے ایسے غیر مہذب ،غیر انسانی اور غیر جمہوری رویوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی سیاسی کارکنوں نے خواتین کے ساتھ زیادتی ،تشدد اور ان کی چادر پر حملہ نہیں کیا

جس طرح پی ٹی آئی کے غنڈوں کل اسلام آباد میں کرنے کی کوشش کی ہے ۔نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ میں سمھجتا ہوں کے عمران نیازی نے ایک سپورٹس مین ہوتے ہوئے اپنے کارکنوں کو اچھی تعلیم دیں گے لیکن انہوں نے ایک نفرت انگیز اور تشدد پر یقین رکھنے والی کھیپ تیار کی ہے انہی لوگوں کے ساتھ 2014میں عمران نیازی نے پارلیمنٹ ،پاکستان ٹیلی ویشن پر حملہ کیا تھا جس طرح ٹرمپ کے حمایتیوں نے واشنگٹن ڈی سی پر حملہ کیا تھا اور اسی طرح کل بھی اراکین اسمبلی پر ایک خاتون رکن اسمبلی پر ہاتھ اٹھا کے تشدد کر کے انہوں نے تمام اخلاقی ،جمہوری اور قانونی حدیں پار کردی ہیں ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کے میں پی ٹی آئی کے قائدین کو بتانا چاہتا ہوں کے

اگر انہوں نے اس طرح کے رویے نہ روکے تو پھر مسلم لیگ ن کے کارکن بھی بھپر جائیں گے ہم نہیں چاہتے کے پاکستان جو اندرونی طور پر پہلے ہی بہت ناساز حالات سے گزر رہا ہے یہ فساد اور یہ لڑائی پاکستان کی گلیوں ، محلوں اور قصبوں کے اندر پھیل جائیں ،احسن اقبال نے مزید کہا کے مجھے افسوس ہے کے 24گھنٹے کا وقت گزرنے کے باوجود اس واقع کی مذمت نہیں کی ہے ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن نے کہا کے میں چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اسلام آباد میں ڑیڈ زون کے اندر اور سپریم کورٹ کے سائے میں سیاسی غنڈہ گردی ہوئی ہے اس کا وہ نوٹس لیں جس کی تمام فوٹیج موجود ہیں اگر ان کرداروں کو سزا نہیں دی جائے گی تو کل کو یہ لڑائی اور فساد ملک کے چپے چپے پر پھیلے گا لہزا اس طوفان بدتمیزی کی جو پی ٹی آئی کے سیاسی غنڈوں نے کی ہے اس کی سرکوبی ضروری ہے تاکے پاکستان کی جمہوریت اور پاکستان کی سیاست سے ایسے غیر مہزب غیر انسانی اور غیر جمہوری رویوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے ۔

احسن اقبال نے کہا کے میں یہ بات بھی کرنا چاہتا ہوں کے پچھلے چند روز سے پاکستان کی سیاسی افق پر ایک اخلاقیات کے مبلغ حضرت مولانا مفتی عمران نیازی صاحب بھاشن دے رہے ہیں کے سیاست میں پیسا نہیں چلنا چاہیئے میں ان سے پوچھتا ہوں کے جس اخلاقیات کا وہ درس دیتے ہیں اس پر خود کتنا عمل کر رہے ہیں عمران نیازی اس معاملے میں چیمپیئن ہو گئے ہیں کہ جہاں ان کے مفاد پر چوٹ پرتی ہے وہ پورے نظام پورے ملک کو بدنام کرنے کے لیے کوئی کثر نہیں چھورتے اور ضہاں ان کو اپنا مفاد نظر آتا ہے ان اصول کا جن کا پرچار کر رہے ہوتے ہیں ان کو اٹھا کے گٹر میں پھینک دیتے ہیں

۔احسن اقبال کا کہنا تھا کے عمران نیازی نے پوری دنیا کو بتایا کے ہمارے وزیر بکتے ہیں ہمارا ایوان بکتا ہے آپ کو شرم آنی چاہیے کے آپ اپنی شکست اور اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان کو بدنام کرتے ہیں اسی طرح آپ نے پاکستان کو معاشی طور پے بدنام کیا ہر انٹر نیشنل فورم پر جاکے پاکستان کو دنیا کا کڑپٹ ترین ملک قرار دیا ۔احسن اقبال نے کہا کے سی پیک ،معیشیت اورپاکستان سفارت تھپ ہو چکی ہے لیکن عمران خان کی انا اور عمران خان کی نفرت وہ دن بدن بھڑتی جارہی ہے کیوں کے وہ اپنی ناکامی تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.