عمران نیازی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں ، ہٹلر نے بھی آئین کا خاتمہ کیا : شہباز شریف

0 53

اسلام آباد : شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں، ہٹلر نے بھی آئین کا خاتمہ کر کے ملک پر قبضہ کیا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی تباہی اور کرپشن سے پاکستان کئی دہائیوں پیچھے چلا گیا، ملک بچانے کیلئے پارلیمنٹ کو بااختیار بنانا ہے، امید ہے عدالت جلد فیصلہ کرے گی۔

ادھر مسلم لیگ کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو تالے لگا دیئے گئے ہیں۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ خود کو وفادار کہنے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، اگر امریکہ نے دھمکی دی تو پھر اس کا نام لیتے کیوں ڈرتے ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.