حب ماہ مقدس میں خودساختہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ

0 252

کوئٹہ (امروز نیوز)
حب: حب ماہ مقدس میں خودساختہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ گوشت سبزی فروٹ ۔ پکوڑے سموسے سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی مانگ میں اضافہ دیکھکر منافع خوروں نے لوٹ مار شروع کردی بعض مقامات پر سرکاری نرخ نامہ پہنچا ہی نہیں جبکہ جنھیں سرکاری نرخ نامہ ملا انہوں نے ردی کی ٹوکری کے نذر کردیا کرونا وائرس کے دوران ہونیوالے لاک ڈاون سے بیروزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے بیروزگاری اور ماہ مقدس میں کمر توڑ مہنگائی نے شہریوں کو مزید مالی مشکلات سے دوچار کردیا ہے بلوچستان کے صنعتی شہر حب کی انتظامیہ خودساختہ مہنگائی پر قابو کرنے کے سلسلے میں اب تک کوئی منصوبہ بندی نہ کرسکی جس کا فائدہ منافع خور لے رہے ہیں اور شہریوں کو دونوں ہات وں سے لوٹ رہے ہیں شہریوں حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر حب ۔ اسپیشل مجسٹریٹ حب سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ مقدس میں خود ساختہ مہنگائی کو قابو کرنے کے سلسلے میں منظم کاروائیاں کی جائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.