فرح عظیم شاہ کا خضدار میں زلزلہ پر افسوس کا اظہار

0 205

کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے خضدار کے علاقے اڑنجی میں زلزلہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال صوبائی حکومت بھرپور امدادی کارروائیاں میں مصروف ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امدادی کارروائیوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔ ہنگامی امداد کے ادارے بھرپور طور پر متحرک ہیں۔اولین ترجیح لوگوں کی زندگیاں بچانے، محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور شیلٹر وخوراک کی فراہمی پر دی جائے۔اس سے قبل بھی قوم زلزلے کی قیامت خیزی اور اس کے شدید نقصانات دیکھ چکی ہے،اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے۔ اڑنجی کے زلزلہ متاثرین سے پوری قوم بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے، بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام کارکنان امدادی کارروائیوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر عمل کرکے پارٹی رہنما اور کارکنان امدادی کارروائیوں میں ہاتھ بٹائیں۔ ہم امدادی کاروائیاں کے سلسلے میں اداروں کے ساتھ مل کر معاونت کررہیں ہیں۔صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ کے مشاورت سے متاثرین زلزلہ کے لئے خصوصی پیکج کی تیاری پر کام شروع کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.