پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان
لاہور (امروز نیوز)پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرلیں،ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،کرکٹ کمیٹی ارکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا،چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اشتہار جلد جاری کرےگا۔ چیئرمین احسان مانی نے کہاکہ کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیےنئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہاکہ کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کرکٹ کمیٹی تجربہ کار اراکین پر مشتمل ہے۔احسان مانی نے کہاکہ میں تمام کوچز کے مستقبل کےلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتا ہوں۔احسان مانی نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔