پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کا کیس لڑے گا، وزیر اعظم عمران خان

0 203

اسلام آباد(امروز نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کا کیس لڑے گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر حکومتی ترجمانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کا کیس لڑے گا، مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی جبری تبدیلی پرعالمی برادری کو آگاہ کررہے ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.