ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی جی خان کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف

0 230

ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی جی خان کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف،،،،اینٹی کرپشن نے محکمہ بلڈنگ کے افسران سے اسی لاکھ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرا دیے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان میں قائم ڈی جی ایچ کیو اسپتال میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کردیا۔

2019 میں تعمیر ہونے والے تین سو ستر بستروں کے اسپتال کی تعمیر پر چار ارب روپے کی لاگت آئی، تاہم اسپتال میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا، جس پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق عمارت کی ناقص تعمیر اور ناقص میٹیریل کے استعمال سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، ٹھیکیداروں نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کی ملی بھگت سے ناقص میٹیریل کا استعمال کیا۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے محکمہ بلڈنگ ڈی جی خان کے ایکسیئن، ایس ڈی او، سب انجینئر سمیت کنسٹرکشن کمپنیز کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، جب کہ اینٹی کرپشن نے محکمہ بلڈنگ کے افسران سے 80 لاکھ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.