پی ڈی ایم اے کو متحرک کرکے امدادی کام شروع کر دیا ہے، متاثرین کو ٹینٹ اشیاء خوردنوش فراہم کی جا رہی ہیں، جام کمال

0 156

شدید زخمیوں کو ایئر لفٹ کر کے کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچا یا گیا ،پی ڈی ایم اے کو متحرک کرکے امدادی کام شروع کر دیا ہے ،متاثرین کو ٹینٹ اشیاءخوردنوش فراہم کی جا رہی ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان نے کہا ہے کہ ہر نائی میں زلزلے سے 15اموات ہو ئی ہیں جبکہ 150سے زائد افرادزخمی ہوئے ہیں ،شدید زخمیوں کو ایئر لفٹ کر کے کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچا یا گیا ہے

،پی ڈی ایم اے کو متحرک کر کے امداد کام شروع کر دیا ہے ،متاثرین کو ٹینٹ اشیاءخوردنوش فراہم کی جا رہی ہیں ۔یہ بات انہوں نے ہرنائی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔قبل ازیں انہوں نے ہرنائی زلزلہ متاثرین کے ریلیف کے لئے قائم کردہ خیمہ بستی سمیت دیگر ریلیف کے انتظامات کا جائز لیا اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، آئی جی ایف سی میجر جنرل یوسف ندیم مجوکہ، صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی ،ارکان اسمبلی نصیب اللہ مری، لیلہ ترین ، ہلال احمر بلوچستان کے عبد الباری بڑیچ سمیت دیگر بھی موجود تھے ،وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ آرمی ، ایف سی اور سول ایو یشن کی جانب سے ہنگامی بنیا دوں پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ بھی نقصانات کا تخمیہ لگا رہی ہے

قریبی اضلاع سے ڈاکٹروں کی ٹیمیںبھی بلالی گئیں ہیں انہوں نے کہاکہ امکان ہے کہ بعض علا قے ایسے بھی ہیں نقصانات کی اطلاعات اس لئے بھی نہیں ملی کیونکہ ان علا قوں سے فی الحال رابطہ منقطع ہے خدشہ ہے ان علا قوں میں جانی ومالی نقصانات ہو ئے ہیں پی ڈی ایم اے کی دفتر اور ہر نائی میں کال سینٹر قائم کر دئے گئے ہیں جہاںپر نقصانات کی اطلاع دی جا سکتی ہے انہوں نے کہاکہ صورتحال واضح ہو تے ہی حکومت کی مشینر ی کو مزید فعال اور متحرک کیا جا رہا ہے اب تک تمام اداروں میں انتہائی بہتر انداز میں کام کیا انہوں نے کہا کہ زیا رت ہر نائی شاہراہ 7ارب کی لاگت رقم سے تعمیر کی جا رہی ہے

اس سڑک کی تکمیل سے ہر نائی خوست شاہرگ کے عوام کو سہو لت ملے گی انہوں نے کہاکہ ملک بھر سے امدادی سر گرمیوں میں حصہ لینے کے لئے ادارے تعاون کر رہے ہیں اور انکی ٹیمیں بھی پہنچ رہی ہے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہم ریلیف کے کام کریں اگر صورتحال زیا دہ گھمبیر ہو تی ہے تو ہم امدادی اداروں کی مدد حاصل کریں گے انہوں نے کہاکہ قدرتی افات کی صورت میں ڈپٹی کمشنر اور پی ڈی ایم اے کی ذریعے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرین مدد کی جا تی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.