رکنی پولیس چیک پوسٹ پر ایک تخریبی عمل میں شہید ہونے والے کھیترانوں پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں، بی این پی بارکھان

0 285

بارکھان (امروز ویب ڈیسک) کل 06/09/2021 کو بیواٹہ رکنی پولیس چیک پوسٹ پر ایک تخریبی عمل میں شہید ہونے والے معززین کھیترانوں و پولیس سپاہیوں اور دیگر سولین نہتے کھیترانوں پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کا اظہار کرتے ہیں ۔
بی این پی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون کی پریس ریلیز و سوشل الیکٹرانک میڈیا پیغام و اعلامیہ میں کہا ہے کل کو بیوٹہ پولیس چیک پوسٹ کے قرب میں مسلح دہشتگردوں کے حملے میں کھیتران قبائل کے دو معززین وڈیرہ عبدالستار عیشانی کھیتران اور ن اڈا یارمحمد کاچھیلا دھم کھیتران شہید اور چھ دیگر پولیس و سولین کھیتران شدید زخمی ہوئے ہیں جو اس وقت ملتان و ڈیرہ غازیخان کی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

کل کو چند شر پسند عناصر و منفی سوچ رکھنے والے عناصر نے پرامن ، امن کے خواہاں اور خیرخواہ کھیتران قبائل کے معززین و معتبرین پر مسلح اور مورچہ زن عنآصر نہیں اندھا دھند فائرنگ کرکے وڈیرہ عبدالستار عیشانی کھیتران اور ناڈایار محمد کاچھیلا کھیتران کو شہید کیا گیا اور تین پولیس والے جو چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر تعینات تھے زخمی ہوئے اور تین عام معزز سولین فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے ہیں ۔
جو اس وقت موت و زیزت کی حالت میں زیرِ علاج ہیں ۔
آیا بارڈر ملٹری پولیس اور ایف سی بلوچستان کے نزدیکی چیک پوسٹوں پر مسلح اور مورچہ زن شرپسند اور دھشتگردوں نے نہتے اور پرامن ، خیرخواہ معتبرین کھیترانوں پر پری پلان کے تحت حملہ کیا ہے ۔
یہ سیکوریٹی ادارے تماشبین کا کردار ادا کرتے رھے ۔

کسی کو کچھ کہنے ، روکنے اور پکڑنے کی جرات نہیں کی ہے
اگر یہ ادارے ایمانداری اور دیانتداری سے بروقت فیصلہ کن کارروائی و عمل کرتے تو یہ قیمتی جانوں کا نقصان نہ ھوتا ۔
اور نہتے لوگ شہید اور زخمی نہ ھوتے ۔
اب بھی بلوچستان نیشنل پارٹی دونوں بلوچ قبائل خاصکر بجارانی برادری سے کہتی ہے کہ وہ اپنے اندر منفی عناصر اور قاتلوں کی پشت پناہی نہ کریں بلکہ انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے پیش کریں اور سلگتی بھڑکتی آگ کو ٹھنڈا کریں ۔ کیوں کہ بلوچ پہلے ہی آپسی جنگوں ، فسادوں اور جھگڑوں میں الجھے ہوئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.