مالی بےضابطگی کے الزامات؛ اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا

0 172

 لاہوراینٹی کرپشن پنجاب نے مالی بے ضابطگی کے الزامات پر آئی جی اسلام آباد کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا۔ حکام کے مطابق اکبر ناصر خان بحثیت چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور کام کر چکے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی 11اکتوبر کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں طلبی ہے۔ اکبر ناصر خان پر مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن پنجاب انکوائری کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.