خضدار میں اشیاء خوردونش،گوشت کی قیمت اور میڈسنز کی قیمتوں میں اضافہ

0 235

خضدار کے عوام کو غضب کی مہنگائی کا سامنا ہے اشیائے تمام خوردونش اور گوشت کی قیمت اور میڈسنز کی قیمتوں میں جس بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے وہ عوام کی دسترس سے باہرہے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2800 روپے،گِھی 500 روپے کلو، لکڑی فی من 1400 روپے، چینی 100روپے کلو، مْرغی 720 روپے فی کلو، گوشت 1400سے 1500 روپے کلو، روزمرہ کی چیزوں کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کی چاندنی ہے ہر طرف من مانی قیمتوں پر عوام کو لوٹا جارہا ہے مزدور کی دہاڑی صرف 700 روپے اب 700 میں مزدور اپنے گھر کا کفالت کیسے کرے گاضلعی انتظامیہ نوٹس لیکر عوام کو ان گرانفروشوں سے نجات دلانے میں کردار ادا کرے اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کو چیک کریں اور سختی کیساتھ عملدرآمد کروائے کیونکہ غریب پس رہاہے بھوک سے افلاس سے مصنوعی مہنگائی سے عوام کو نجات دلائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.