شردھا کپور نے لتا منگیشکر کیساتھ بچپن کی ایک یادگار تصویرشیئر کردی
ممبئی (امروز ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے لیجنڈری گلوکارہ لتامنگیشکر کے ساتھ اپنی ایک بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی ہے
۔شردھا کپور نے انسٹا گرام پر لتا منگیشکر کی چند نایاب تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک تصویر میں چھوٹی شردھا کپور، گلوکارہ کے ساتھ بیٹھے بہت خوش نظر آرہی ہیں۔ا±نہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ گلوکارہ کے ساتھ چند قیمتی لمحات گزارنے کے اعزاز
، لتا جی کا اپنے سر پر ہاتھ، شفقت بھری نگاہیں، اور حوصلہ افزائی کےلئے گلوکارہ کے پیار بھرے الفاظ ہمیشہ یاد رکھیں گی‘۔ا±نہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لتا منگیشکر کی تعریف کرتے ہوئے گلوکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔