بلوچستان یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدارکے لیئے ایک اور اعزاز بی ایس کمپیوٹرسائنس کے طالب علم شاہزیب مجیدانٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی

0 149

خضدار(امروز نیوز)”زرہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی” ـ بلوچستان یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدارکے لیئے ایک اور اعزاز بی ایس کمپیوٹرسائنس کے طالب علم شاہزیب مجیدانٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔جامعہ کے اسٹوڈنٹ کی اس کامیابی پر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں ہونہار لوگوں کی کمی نہیں اگر ہم ایک قدم آگے بڑھ کر اُن کا ہاتھ تھام لیں تو انکی صلاحیتوں کااُڑان ہمارے ملک اور صوبہ کے لیئے باعث فخر ثابت ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے ہر فرد کو ایک خاص صلاحیت سے نوازا ہے، اب وہ فرد پر انحصار ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو کتنا اجا گر کرسکتا ہے ۔ا س سے قبل بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے بی ایس کمپیوٹرسائنس کے طالب علم شاہزیب مجید نے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اورانہیں اپنی کار کردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس دن سے میں نے ادارہ ہذا کی کمان سنبھالی ہے ۔ میری یہی کوشش رہی ہے کہ ہمارے نوجوان زندگی کے کسی بھی مثبت شعبے میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں کیونکہ انہی نوجوان نسل سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے۔بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلرڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑنے کہاکہ شاہزیب مجید ایک ہونہاراور باصلاحیت طالب علم ہے اور اُمید ہے کہ وہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد فائنل جیت نے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان نے شاہزیب مجید کو تعریفی شیلڈسے نوازا اور ہر طرح کی مدد کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.