جدید عہد کے شعور کے مطابق عورت او رمرد سماجی ، سیاسی اور اقتصادی ترقی میں مساوی حصہ رکھتے ہیں،گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی

0 168

کوئٹہ(امروز نیوز) گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جدید عہد کے شعور کے مطابق عورت او رمرد سماجی ، سیاسی اور اقتصادی ترقی میں مساوی حصہ رکھتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ خواتین کی معاشی شرکت اور سیاسی شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی و خوشحالی کا حصول ممکن ہی نہیں ہے ۔ گورنربلوچستان نے کہا کہ پشتون و بلوچ میں خواتین کو نہایت عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے اور خواتین پر ہاتھ اٹھانا ہماری قومی روایات اور اسلامی اقدار کے منافی ہے بلوچستان میں خواتین کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ یہاں کی عورتوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے مگر محدود وسائل اور مواقع کا فقدان ان کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ رفتہ رفتہ یہاں بھی خواتین تعلیم ، صحت اور کھیل سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں جو ایک خوش آئند عمل ہے ۔ انہوںنے توقع ظاہر کی کہ ہماری خواتین معاشرتی او رقومی اقدار کے اندر رہتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کیلئے کردار ادا کرتی رہیں گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.