معاشرے میں خواتین صحت، تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ثناءبلوچ

0 215

خواتین کے حل طلب مسائل پر با ت کرنے کی ضرورت کے ساتھ ساتھ انہیں معاشرے میں باوقار مقام دینے کی بھی ضرورت ہے، اراکین صوبائی اسمبلی
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) بلوچستان سیاسی اور سول سوسائٹی کے رہنماﺅں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین صحت، تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، خواتین کے حل طلب مسائل پر با ت کرنے کی ضرورت کے ساتھ ساتھ انہیں معاشرے میں باوقار مقام دینے کی بھی ضرورت ہے، خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے حکومت کوچاہےے

کہ وہ خواتین کو معاشی اور معاشرتی تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے ، یہ بات بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماءو رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ ،وکلاءرہنماءراحب بلیدی، صوفی خالد، فاطمہ خلجی، زرغونہ خان،خالدہ قاضی، سمیت دیگر نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے وویمن ڈیموکریٹک فرنٹ کے زیر اہتما م تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان بلخصوص بلوچستان میں خواتین نا مساعد حالات کا سامنا کر رہی ہیں معاشرے میں خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دینے اور مساوی شہری تصور کرنے کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے

آج خواتین تعلیم، صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات، آئینی حقوق سے محروم ہیں استحصالی نظام کی وجہ سے خواتین پر جبر ،تشدد کیا جاتا ہے اور انکی آواز کو بلند ہونے سے قبل ہی دبانے کی کوششیں شروع کردی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خواتین کو منصفانہ حقوق دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کی رائے کو تصور نہ کرنے کی وجہ سے آج خواتین کے مسائل جو ں کے توں ہیں خواتین کے گوں نا گوں مسائل پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں حل کرنے کی بھی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کو نہ صرف معاشرتی بلکہ معاشی استحکام کی بھی ضرورت ہے

جب خواتین معاشی طور پر مستحکم اور خود مختارہونگی تو وہ ایک آزاد اور خود مختار معاشرے کی بنیاد رکھیں گی مقررین نے کہا کہ حکومت خواتین کے لئے روزگار کے مواقعے بھی فراہم کرے تقریب میں طلباءو طالبات، استاتذہ ، سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں، وکلاءبرادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.