کیاواقعی مولانا فضل الرحمن صاحب صدر پاکستان بن سکتے ہیں؟شائستہ لودھی کا چٹکلا

0 51

کراچی :  معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبانشائستہ لودھی نے نجی ٹی وی کے پروگرام ‘پیارے رمضان’ میں شرکت کی اور ہوسٹ رابعہ انعم کے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔پروگرام کی میزبان نے شائستہ لودھی سے مختلف سوالات کیے جن میں سب سے پہلے اْن سے پوچھا گیا کہ اگر کچھ شخصیات کے گھر آپ کو جانے کا موقع ملے تو ساتھ کیا لے کر جائیں گی۔بلاول بھٹو کا نام سْن کر شائستہ لودھی نے مٹھائی لے جانے کا کہا جبکہ نوازشریف کے گھر دستانے، اداکارہ وینا ملک کے گھر خوشبو اور شیخ رشید کے گھر مزے دار کھانالے جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔شائستہ لودھی نے بتایا کہ وہ ایک بار اپنی ٹیم کے ہمراہ شیخ رشید کے گھر گئیں تو انہوں نے مزیدار کھانے کھلائے تھے۔علاوہ ازیں جب اْن سے پوچھا گیا اگر بطور صحافی کسی سے سوال پوچھنے کا موقع ملے تو نام کے حساب سے کس سے کیا سوال پوچھیں گی۔اس پر اداکارہ کے سامنے جب جمیعت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام لیا گیا تو انہوں نے ایک منٹ کی تاخیر کیے بغیر اپنا سوال سامنے رکھا۔انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں گی کہ ‘سر کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ آپ صدر بن سکتے ہیں؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.